نئی دہلی، 28 اپریل (یواین آئی) ملک کے فرٹیلائزر پلانٹ کووڈ مریضوں کے علاج کے لئے روزانہ 50 ٹن میڈیکل آکسیجن فراہم کریں گے۔
وزیر مملکت برائے کیمیکلز و فرٹیلائزر من سکھ مانڈویا نے بدھ کو پبلک سیکٹر ، نجی شعبے اور کوآپریٹو سیکٹر کی کھاد کمپنیوں کے ساتھ ایک اجلاس کی صدارت
کی تاکہ ان کے پلانٹ میں آکسیجن کی پیداوار کے امکان کو تلاش کیا جاسکے۔
مسٹر مانڈویا نے کھاد کمپنیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس وبا کے وقت آکسیجن پیدا کرنے کے لئے اپنی موجودہ صلاحیت کو دوبارہ حاصل کرکے اور اسپتالوں میں میڈیکل گریڈ آکسیجن کی فراہمی میں اضافہ کرکے معاشرے کی مدد کریں۔