بھوپال/9نومبر(ایجنسی) بی جے پی نے مدھیہ پردیش اسمبلی انتخابات کے لیے جمعرات کو آخری فہرست میں سات لوگوں ے نام کا اعلان کیا، بی جے پی نے اپنی آخری فہرست میں بھوپال شمال سیٹ سے فاطمہ رسول صدیقی کو کانگریس کے سینئر رہنما عارف اکیل کے خلاف میدان میں اتارا ہے، فاطمہ سابق وزیر
اور کانگریس رہنما مرحوم رسول احمد صدیقی کی بیٹی ہے، ادھر عارف اس سیٹ پر کانگریس کے لیڈر ہیں اور لگاتاریہاں سے انتخاب جیتے آرہے ہیں، اور 1992 سے اب تک لگاتار انتخاب جتتے آرہے ہیں.
ذرائع کے مطابق، فاطمہ نے دوپہر کو کانگریس کی رکنیت سے استعفی دے کر بی جے پی کی بی جے پی کی رکنیت لی.