نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) ہندوستانی فوج کی تاریخ کا سب سے تیز ترین راحت اور بچاؤ آپریشن زلزلہ زدہ میانمار میں کیا گیا جس میں 650 ٹن سے زیادہ امدادی سامان بھیجا گیا اور فوج کے قائم کردہ عارضی اسپتال میں 65 سرجریوں سمیت 2500 سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا۔
ہندوستان نے میانمار میں راحت اور
بچاؤ کی کارروائیوں کے لیے آپریشن بر ہما شروع کیا تھا اور اس کامیاب آپریشن کے بعد منگل کی شام ہندوستانی فوج کی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ وطن واپسی کے بعد فوج کے 50 پیراشوٹ بریگیڈ کے کمانڈر بریگیڈیئر نوین کمار نے ہنڈن ایئر فورس اسٹیشن پر میڈیا کو بتایا کہ یہ فوج کی تاریخ میں اب تک کا سب سے تیز ترین ریلیف اور ریسکیو آپریشن ہے۔