سری نگر ، 16 اپریل (یو این آئی) ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ اے ایس دلت کے حالیہ انکشافات نے جموں و کشمیر کی سیاست میں بھونچال پیدا کر دیا ہے اپنی نئی کتاب میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ نیشنل کا نفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کی ذاتی طور پر حمایت کی تھی اس انکشاف کے بعد سیاسی حلقوں میں
شدید رد عمل سامنے آیا ہے ، خاص طور پر جموں و کشمیر کی علاقائی جماعتوں کی جانب سے۔
پیپلز کا نفرنس کے چیئر مین سجاد غنی لون نے اس انکشاف پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس بات پر کوئی حیرت نہیں ہوئی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ 4 اگست 2019 کو ڈاکٹر فاروق عبد اللہ اور وزیر اعظم کے درمیان ہونے والی ملاقات کبھی ان کے لیے راز نہیں رہی۔