نئی دہلی/27اکتوبر(ایجنسی) لوک سبھا انتخابات 2019 کے لیے اپوزیشن جماعتوں کے عظیم اتحاد بنانے کے لیے کیے جارہے کوششوں میں لگاتار تیزی نظر آرہی ہے، اپوزیشن جماعتیں جلد سے جلد اس عظیم اتحاد کو تشکیل دینے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں، ان سب کے درمیان آندھراپردیش کے سی ایم چندرابابو نائیڈو نے ہفتہ کو دہلی کی سیاست کو ایک بار پھر سے گرما دیا ہے، نائیڈو نے ہفتہ کو بی ایس پی رہنما مایاوتی کے
ساتھ جموں-کشمیر کے سابق سی ایم فاروق عبداللہ سے ملاقات کی.
اس ملاقات کے بعد نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا کہ نائیڈو عظیم اتحاد کو لیکر بحث کرنے آئے تھے، عبداللہ نے کہا کہ ملک اس وقت غیر منظم کے دور سے گذر رہا ہے، سی ایم نائیڈو یہ کوشش کررہے ہیں کہ ہم ہندوستان کی تنوع کو بچانے کے لیے کچھ ایسا کریں، جس سے ملک کا غریب سے لیکر امیر طبقہ بھی ملک کے ساتھ اپنا جوڑا محسوس کریں.