نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جگدیپ دھنگھڑ نے منگل کو کسانوں سے 'مارکیٹنگ میکانزم سیکھنے پر زور دیا اور کہا کہ دنیا کا سب سے بڑا کار و بار زراعت سے متعلق ہے۔
ہریانہ کے حصار میں سنٹرل بفیلوریسرچ انسٹی ٹیوٹ میں ایک
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر دھنکھڑ نے کہا کہ کسان خاندان کو مارکیٹ کی سمت میں سوچنا چاہئے اور بازار کو سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، کسان خاندانوں کے کسان بیٹوں کو سوچنا ہو گا کہ آج دنیا میں اگر کوئی سب سے بڑا کار و بار ہے تو اس کا تعلق زرعی پیداوار سے ہے۔