: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی ، 20 اکتوبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ حکومت بے موسم بارش کی وجہ سے دہلی میں برباد ہوئی کسانوں کی فصلوں کا 50 ہزار روپے فی ہیکٹر معاوضہ دے گی مسٹر کیجریوال نے آج اس کا اعلان کرتے ہوئے کہا ’’کسان بے موسم بارش سے فصلوں کی بربادی سے کافی دکھی ہیں آپ دکھی نہ ہوں ، تمہارا بیٹا ہمیشہ کی طرح آپ ساتھ ہے برباد ہوئی فصلوں کے لئے دہلی حکومت فی ہیکٹیئر 50،000
روپے معاوضہ دے گی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی وجہ سے فصلیں برباد ہوئی ہیں ،’ آپ ‘کی حکومت نے آگے بڑھ کر کسانوں کی مدد کی ہے۔ہم نے نہ صرف اعلان کیا ، بلکہ ہماری کوشش رہتی ہے کہ ایک یا دو ماہ کے اندر کسانوں کے کھاتے میں پیسے جمع ہو جائیں ۔ ڈی ایم اور ایس ڈی ایم دو ہفتوں میں تباہ شدہ فصلوں کی پیمائش مکمل مکمل کریں گے اور اگلے ایک سے ڈیڑھ مہینے کے اندر معاوضے کی رقم کسانوں کے کھاتے میں جمع ہوجائے گی۔