نئی دہلی، یکم جنوری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کسانوں کو فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشن (ایف پی او) کے ذریعے کاشتکاری کرنے، کھیتی کی لاگت کو کم کرنے اور قدرتی طریقے سے کھیتی کرنے کا مشورہ دیا۔
مسٹر مودی
نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ منعقد ایک کانفرنس میں وزیر اعظم کی کسان ندھی کی دسویں قسط کے تحت 20 ہزار کروڑ روپے کی رقم کسانوں کو منتقل کرنے کے بعد کسانوں سے خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے اس موقع پر ایف پی او کو ایکویٹی رقم بھی جاری کی۔