حیدرآباد۔ 18اپریل (یواین آئی)تلنگانہ کے وزیر صحت ہریش راو نے محکمہ زراعت اور دیگرمحکمہ جات کے عہدیداروں سے خواہش کی ہے کہ وہ خریف کے سیزن میں کپاس اور سویابین کی زائد کاشت کیلئے کسانوں کی
حوصلہ افزائی کریں کیونکہ مارکٹ میں ان دونوں کی کافی طلب ہے۔
انہوں نے دھان کی خریداری کے مسئلہ پر سنگاریڈی کلکٹریٹ میں محکمہ زراعت اور دیگر محکمہ جات کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ جائزہ اجلاس منعقد کیا۔