نئی دہلی، 26 نومبر (یو این آئی) مرکزی سرکار کے تین نئے زرعی قوانین کے خلاف دہلی کے باڈروں پردھرنے کے ایک سال مکمل ہونے پردارالحکومت میں کسانوں کی ریلی کے اعلان کے پیش نظر پولیس نےجمعہ کو سخت حفاظتی انتظامات کئے۔
متحدہ کسان
مورچہ کے رہنما راکیش ٹکیت نے کہا کہ اگرچہ حکومت نے تینوں ’کالے قوانین‘ کو واپس لینے کا اعلان کیا ہے، لیکن منیمم اسپورٹ پرائس (ایم ایس پی) سمیت کئی دیگر مسائل پر خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔
حکومت اس معاملے پر کسانوں سے کوئی بات نہیں کر رہی ہے۔