سرسہ، 8 جولائی (یواین آئی) پٹرولیم مصنوعات، رسوئی گیس کی قیمتوں میں ہوئے اضافے کے خلاف جوائنٹ کسان مورچہ کی اپیل پر ہریانہ کسان سبھا نے سرسہ میں بھاودین ٹول پلازہ اوربرنالہ روڈ پر مظاہرہ کیا۔
کسانوں نے انسانی زنجیر بناکر، نیم برہنہ ہوکر، رسوئی گیس سلنڈروں کے ساتھ اور ٹریکٹروں سمیت گاڑیوں کے ہارن
بجاکر مہنگائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
ہریانہ کسان سبھا کے لیڈرسوَرن سنگھ وِرک اور جگروپ چوبرجا نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نریندرمودی حکومت نے پٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اوراشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر متوقع طور پر اضافہ کرکے ملک کے کسان، مزدور، خواتین اورعام لوگوں کے بجٹ و باورچی خانے پر سخت وارکیا ہے۔