نئی دہلی، 23 دسمبر (یواین آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے بدھ کو کہا کہ کسانوں کے تمام معاملات صرف بات چیت کے ذریعے ہی حل کیے جاسکتے ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے حیدرآباد میں اپنی رہائش گاہ پر کسان ڈے کے موقع پر کسانوں کی
ایک ٹیم سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پہلے ہی بتا چکی ہے کہ وہ کسانوں کی تنظیموں کے ساتھ بات چیت کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے ، لہذا کسانوں کو بات چیت کے لئے آگے آنا چاہئے۔