نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکڑ نے جمعرات کو زرعی مصنوعات کے بازار میں کسانوں کی شرکت بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کھیتی باڑی ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرے گی۔
جناب دھنکڑ نے آج نینی تال میں گووند بلبھ پنت یونیورسٹی آف ایگریکلچر اینڈ ٹیکنالوجی میں اساتذہ کے ساتھ بات چیت کے دوران ملک کی
معیشت میں زراعت اور کسانوں کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدر جمہوریہ نے کہا "2047 میں ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کی عظیم قربانی میں کسانوں کی سب سے اہم قربانی ہو گی۔ " انہوں نے کسانوں کو زرعی مصنوعات کے کاروبار اور متعلقہ صنعتوں میں شراکت دار بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو زرعی مصنوعات کی منڈی اور ان کی ویلیو ایڈیشن میں شامل کیا جانا چاہئے۔