the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 09 دسمبر (یواین آئی) زرعی قوانین کے خاتمے کے مطالبے پر احتجاج کرنے والے کسان تنظیموں نے کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کے رویے کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے حکومت کی تجویز کو مسترد کردیا۔
آل انڈیا کسان سنگھرش کوآرڈینیشن کمیٹی (اے آئی کے ایس سی سی) نے آج صحافیوں کو بتایا کہ کسانوں کے مسئلے کو حل کرنے کے بارے میں مودی حکومت کا رویہ غیر سنجیدہ اور متکبرانہ ہے ۔ لہذا تمام کسان تنظیموں نے نئی شکل میں دیئے گئے ان پرانی تجویزوں کو مسترد کردیا ہے۔
اے آئی کے ایس سی سی اور تمام کسان تنظیموں نے کاشتکاری کے تین قوانین اور بجلی بل 2020 کو منسوخ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔



انہوں نے کہا کہ احتجاج جاری رہے گا ، دہلی میں کسانوں کی تعداد بڑھے گی ، ضلعی سطح پر تمام ریاستوں میں دھرنا شروع ہوں گے۔
اے آئی کے ایس سی سی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں مرکزی حکومت کی نام نہاد "نئی" تجاویز کو غیر سنجیدہ قرار دے کر مسترد کردیا گیا اور ان تجاویز کو مسترد کرنے میں تمام کسان تنظیمیں ان کے ساتھ ہیں۔
اے آئی کے ایس سی سی نے کسانوں کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تمام اضلاع اور ریاستی دارالحکومتوں میں معاون تنظیموں کے ساتھ مل کر عوامی مقامات پر دھرنا کا انعقاد کریں۔
انہوں نے کہا کہ 8 دسمبر کے بھارت بند نے کسانوں کے اس ملک گیر مقبول احتجاج کو استحکام فراہم کیا اور تمام شکوک و شبہات کو مسترد کردیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.