نئی دہلی،15 دسمبر (یواین آئی)زرعی اصلاحات قوانین کے خلاف میں کسان تنظیموں کی تحریک قومی دارالحکومت میں 20 ویں دن بھی جاری رہا کسان تنظیموں کی جانب سے دہلی کی سرحدوں کے نزدیک دھرنا مظاہرہ جاری رہا۔ اس دوران کسان تنظیموں کے رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو تینوں زرعی اصلاحات قانونوں کو واپس لے لینا چاہئے اور فصلوں کے کم از کم امدادی قیمت کو قانونی درجہ دینا چاہئے۔
وزیر
زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا ہےکہ کسانوں کو تحریک کا راستہ چھوڑ کر بات چیت سے مسئلہ کا حل کرنا چاہئے۔ دہلی کی سرحدوں پر قریب چالیس کسان تنظیموں کی جانب سے مسلسل دھرنا مظاہرہ کیا جارہا ہے اور وہ لمبے وقت تک جدوجہد کی بات کررہے ہیں۔
حکومت پر دباؤ بڑھانے کےلئے کسانوں کی جانب سے کل ایک دن کی بھوک ہڑتال کی گئی تھی۔ کچھ کسان تنظیموں نے زرعی اصلاحات قانونوں کی حمایت بھی کی ہے۔