حیدر آباد 30 جولائی (یو این آئی) تلنگانہ میں کسانوں کے قرضوں کی معافی کے پرو گرام کے دوسرے مرحلے میں حکومت نے آج فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے تک کے قرض معاف
کر
دیئے۔ وزیر اعلی ریونت ریڈی نے قرض کی معافی کی۔ قانون ساز اسمبلی کے احاطے میں منعقدہ ایک خصوصی پروگرام میں کسانوں کے قرض معافی کے فنڈز کی دوسری قسط با ضابطہ طور پر جاری کی گئی۔