نئی دہلی، 12 جنوری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ تحریک چلا رہے کسانوں کے مطالبات کے تعلق سے حکومت کی نیت صاف نہیں ہے اور کسان اس کے ارادوں کو سمجھتے ہیں اس لئے حکومت کی انہیں سمجھانے کی کوششیں ناکام ہورہی ہیں مسٹر گاندھی نے کہا کہ کسان جانتا ہے کہ انہیں
الجھانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس لئے وہ بھی اپنے مطالبات تسلیم کئے جانے کے بغیر گھر واپس جانے کو تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’’حکومت کی ستیہ گرہی کسانوں کو ادھر ادھر کی باتوں میں الجھانے کی ہر کوشش رائیگاں ہے۔
کسان حکومت کے ارادوں کو سمجھتے ہیں، ان کی مانگ صاف ہے۔