نئی دہلی،19جولائی (ایجنسی) کانگریس کےرہنماجیوتی رادتیہ سندھیاJyotiraditya Scindia نے آج کہا کہ پورے ملک میں کسانوں کی حالت انتہائی ابترہے اور کسانوں کے مفادات کو ترجیح دینے کا دم بھرنے والی حکومت کے اقتدار میں ان کا استحصال کیا جا رہا ہے۔
18px;="" text-align:="" start;"="">مسٹر سندھیا نے ملک میں زرعی شعبے کی حالت پر لوک سبھا میں ضابطہ193 کے تحت بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ مدھیہ پردیش کے مندسور میں اپنے مطالبات کے سلسلے میں تحریک چلا رہے کسانوں پر گولیاں چلائی گئیں اور اس میں چھ کسان ہلاک ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں لوگوں کی زندگی کی حفاظت، ترقی اور ترقی کی ذمہ داری حکومت کی ہوتی ہے لیکن جب 146رکشک ہی بھکشک145 بن جائے تو پھر کچھ نہیں کیا جا سکتا ہے۔