سونی پت، 9 دسمبر (یو این آئی) حکومت کی طرف سے کسانوں کے زیر التواء مطالبات پر اتفاق کرتے ہوئے ایک سرکاری خط بھیجنے کے ساتھ ہی سنیکت کسان مورچہ (ایس کے ایم) نے 378 دنوں سے دہلی کی سرحدوں کے ساتھ قومی شاہراہوں اور دیگر مقامات پر مورچوں کو ہٹانے کااعلان کیا۔
ایس کے ایم نے واضح کیا کہ
موجودہ ایجی ٹیشن کو فی الحال ملتوی کر دیا گیا ہے۔ جنگ جیت لی گئی ہے اور کسانوں کے حقوق کو یقینی بنانے اور ایم ایس پی کے قانونی حق کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔ ایس کے ایم کے اعلان کے ساتھ ہی احتجاجی مقام فتح کے نعروں سے گونج اٹھا۔ اب کسان 11 دسمبر کو کسان وجے ریلی نکال کر اپنے گھروں کو روانہ ہوں گے۔