the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

لندن ۔ 2 مارچ :- برطانیہ میں اسلام کے خلاف خانہ جنگی چھڑجانے کا اندیشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ برطانیہ کے کٹرپسند اسلام دشمن عناصر نے مسلمانوں کے خلاف خانہ جنگی چھیڑنے کا انتباہ دیا ہے۔ برطانوی انسداد نسل پرستی گروپ کی جانب سے آج ایک نئی رپورٹ جاری کی گئی اس کے مطابق برطانیہ کے اندر نفرت کی مہم چلائی جارہی ہے۔ اس گروپ نے برطانوی حکومت کو خبردار کیا کہ اسے اپنے ملک میں دہشت گرد منصوبوں کو تیار کرنے والوں کے خلاف چوکسی اختیار کرنی ہوگی۔ دائیں بازو شدت پسند گروپس مستقبل قریب میں تشدد بھڑکا سکتے ہیں۔ ہوپ ناٹ ہیٹ کے چیف ایگزیکیٹیو نائک لولس نے کہا کہ آن لائن پر مسلمانوں کے خلاف زبردست مہم چلائی جارہی ہے جو



برطانوی عوام کیلئے سنگینی کا باعث ہوسکتی ہے۔ اس سے دہشت گردی کے خطرات میں بھی اضافہ ہوگا۔ اسلام اور مغرب کے درمیان ایک خانہ جنگی چھیڑنے پر ایقان رکھنے والے دائیں بازو انتہاء پسند گروپ نے ملک کر ساری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف اتحاد قائم کرنے کی مہم شروع کی ہے۔ فار رائیٹ گروپس کی روایتی رکنیت سازی مہم شروع کرتے ہوئے برطانیہ میں گذشتہ دو دہوں سے یہ کوشش کی جارہی ہیکہ اسلام کے خلاف جنگ چھڑ جائے۔ ان کی سرگرمیوں میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے اور یہ لوگ آن لائن پیامات بھیجنے میں زیادہ سرگرم ہیں۔ مذہبی نفرت پھیلانے کے علاوہ مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ برطانیہ میں مشتبہ دہشت گرد حملوں کیلئے اب تک درجنوں افراد گرفتار کرلئے جاچکے ہیں۔ 2017ء میں فار رائیٹ نفرت پر مبنی مہم سے متاثر ہوکر اسلام کے خلاف مہم چلانے والے 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.