حیدرآباد3جون(یواین آئی)شہر حیدرآباد کے گاندھی اسپتال جہاں پر کورونا کے مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے میں فین اچانک اس وبا سے متاثر مریضوں پر گر پڑا جس کے نتیجہ میں موذی مرض سے متاثرہ دو افراد زخمی
ہوگئے۔
اسپتال کی عمارت کی ساتویں منزل پر بعض متاثرین زیرعلاج ہیں جہاں پر چھت کے ہک سے اچانک فین ان مریضوں پر گرپڑا۔
اس واقعہ میں دو مریض زخمی ہوگئے جن کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعہ سے کافی خوفزدہ ہیں۔