: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 05 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو پارلیمنٹ میں کہا کہ خاندانی سیاست اور خاندانی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں اور خاندانی سیاست ملک کی جمہوریت کے لیے تشویش کا باعث ہونا چاہیے۔ مسٹر مودی پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے آغاز پر دونوں ایوانوں کے مشترکہ اجلاس میں صدر کے خطبے پر تحریک شکریہ پر لوک سبھا میں بحث کا جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ
خاندانی جماعتیں، خاندانوں کے ذریعے چلائی جانے والی پارٹیاں جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے کہا ”ملک نے اقربا پروری کا خمیازہ اٹھایا ہے، کا نگریس کو بھی اقربا پروری کا خمیازہ بھگتنا پڑا ہے۔“ اپوزیشن اراکین کی ٹو کاٹا کی کے درمیان انہوں نے کہا کہ اگر ایک خاندان کے ایک سے زیادہ افراد اپنی محنت سے سیاست میں داخل ہوتے ہیں اور اگر اپنی قابلیت سے آگے بڑھتے ہیں، تو ان کا خیر مقدم ہے۔