نئی دہلی ، 27 فروری (یواین آئی ) مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ ’ہنر ہاٹ‘ ہنر کے قدر دانوں کا کنبھ ثابت ہورہا ہے ، اور یہاں ’ووکل فار لوکل ‘ کو ’ ماس موومنٹ ‘ بنانے میں مواثر ، کامل اورمستند کردار نبھا رہے ہیں ۔
اگلا ہنر ہاٹ مدھیہ پردیش کے بھوپال میں 12 سے 21 مارچ تک منعقد کیا جائے گا ۔ مسٹر نقوی نے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں مرکزی وزارت اقلیتی امور کے زیر اہتمام 26 ویں ’ ہنر ہات ‘ میں آج پریس کانفرنس سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہنر ہاٹ ‘ ’ ہنر کے قدردانوں کا کنبھ ‘ثابت ہورہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 فروری سے شروع ہونے والے ’ ہنر ہاٹ ‘ میں اب تک 12 لاکھ سے زیادہ افراد ’ ووکل فار لوکل ‘ مہم میں شرکت کر چکے ہیں ۔ امید ہے کہ آنے والے دو دن میں یہ تعداد 16 لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔ ’ ہنر ہاٹ‘ یکم مارچ کو اختتام پذیر ہو گا ۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں منعقدہ 10 روزہ ’ہنر ہاٹ ‘ کا افتتاح وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کیا تھا ۔