the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
جونپور:03فروری(یواین آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے اپوزیشن بالخصوص سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا’یہ خاندانی لوگ غریب کے سپنوں کو کبھی بھی شرمندہ تعبیر نہیں کرسکتے ان مافیاوادیوں کی حکومت سازی کا طریقہ ہی رہا کہ یوپی کو لوٹو،غریبوں کے سپنوں کو زک پہنچاو،انہیں کبھی بھی غریبوں کے دکھ دور، تکلیف اور مصیبت سے کوئی واسطہ نہیں رہا ہے بی جے پی اور اس کی اتحادی پارٹیوں کی حمایت میں یہان منعقد ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے سابقہ سماج وادی پارٹی پر کام نہ کرنے دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پانچ سال پہلے تک میں دہلی سے دو سالوں تک لیٹر لکھتا رہا کہ مرکزی حکومت پیسے دے رہی ہے آپ ذراغریبوں کے لئے گھر بنانے کا کام شروع کیجئے۔وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ آپ حیران ہوجائیں گے کہ اس حکومت نے صرف ایک آواس کو منظوری



فراہم کی۔
مودی نے کہا ان خاندانی لوگوں کو غریب پریوار کی کوئی پرواہ نہیں تھی۔ ان کو صرف ایک کام تھا جہاں سے تجوری بھرنے کا موقع ملے وہی کرو۔اور انہوں نے ہمارے خط اور ہمارے کام کو آگے اس لئے نہیں بڑھنے دیا کیونکہ ان کو پتہ تھا کہ مودی جو دہلی سے پیسہ بھیج رہا ہے مودی اس کا حساب مانگے گا اور حساب مانگے گا تو پکڑے جائیں گے اس لئے ان کو غریبوں کی فکر نہیں تھی۔
وزیراعظم نے کہا جب آپ نے میرے دل کی آواز سنی اورسال 2017 میں حکومت تبدل ہوئی اور یوگی کی قیادت میں بی جے پی کی حکومت بنائی ۔جس کے بعد ڈبل انجن کی حکومت نے آپ کی فکر کرتے ہوئے جونپور شہر میں 30ہزار مکانات کو منظور ی دی ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ کہاں ایک مکان اور کہاں 30ہزار۔ مزید یہ کہ ان ان میں سے 15ہزار بن چکے ہیں۔ہمیں خوشی ہے کہ ان میں سے زیادہ گھر میری ماوں بہنوں کے نام پر رجسٹر کئے ہیں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.