حیدرآباد21اپریل(یواین آئی)کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے جھوٹی رپورٹنگ کرنے پر ایک پرائیویٹ یوٹیوب چینل کے صحافی کے خلاف فوجداری معاملہ درج کرنے کی ہدایت دی۔
پولیس کے پریس ریلیز میں کہا گیا
ہے کہ اس چینل نے نائٹ کرفیو کی خلاف ورزی پر عوام پر لاٹھی کے استعمال کے بارے میں جھوٹی اطلاع دی۔
اس پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ عوام کے ذہنوں میں تشویش اور الجھن پیدا کرنے پر اس رپورٹر کو گرفتار کیاجاے گا۔