the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ:31جنوری(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو’جن چوپال‘ سے ورچولی خطاب میں سماج وادی پارٹی کو ہدف تنقید بناتےہوئے کہا کہ ’نقلی سماج واد کسی بھی قیمت پر برسراقتدار ہونے کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے محتاط رہے ان کے پاس ویژن کے نام پر صرف غصہ ، مخالفت اور اشتعال ہے یوپی کو ایسی حکومت چاہئے جو اپنے عقیدے کے احترام کے ساتھ سائنس، علم اورجدیدیت کو بڑھاوا دے رہی ہے اترپردیش اسمبلی انتخابات کے پیش نظر پیر کو وزیر اعظم مودی نے اپنی پہلی ورچول ریلی میں سماج وادی پارٹی کو اپنا ہدف تنقید بنایا وہیں وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے کاموں کی جم کر تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ جنہوں ے غریب کی تکلیف نہ کبھی محسوس کی ،نہ کبھی دیکھی ہمیشہ زمین سےکٹے رہے



وہ نہ غریب کو سمجھ سکتے ہیں اور نہ ان کا بھلا کرسکتے ہیں۔غریبوں کے لئے بی جے پی حکومت نے کیسے کام کیا ہے اس کی مثال غریبوں کے پختہ مکانات ہیں۔
سماج وادی پارٹی پر اپنے میعاد کا ر میں ریاست کو تباہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے مودی نے کہا پانچ سال پہلے یوپی میں بیٹیاں گھر سےنکلنے میں گھبراتی تھیں۔ کاروباری لوٹے جاتے تھے مافیاؤں کو حکومت تحفظ فراہم کرتی تھی،مغربی یوپی کے لوگ کبھی نہیں بھول سکتے ہیں کہ ان کا شہر فساد میں جل رہا تھ اور حکومت اتسو منارہی تھی۔لوٹ پات، قتل اوراملاک پر غیر قانونی قبضہ سماج واد کو متعارف کرتی تھی۔ لیکن یوگی نے ان مشکل حالات سے ریاست کو باہر لانے، فسادات سے نجات دلانے، بہنوں و کاروباریوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا کام کیا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.