the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
لکھنؤ ، 23 اکتوبر (یو این آئی) اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتہ کو مرکزی حکومت کو فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام ایودھیا کینٹ رکھنے کی سفارش بھیجی ہے۔
وزیراعلیٰ کے دفتر (سی ایم او)نے ٹویٹ کرکے یہ اطلاع دی جس میں کہا گیا ہے،’یو پی سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ نے فیض آباد ریلوے جنکشن کا نام بدل کر ’اجودھیا کینٹ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔
غور طلب ہے کہ کسی بھی ریلوے اسٹیشن کے نام کی سفارش ریاستی حکومت کرتی ہے۔ اب مرکزی وزارت داخلہ کا کام ہے کہ وہ ریاستی حکومت کی سفارش پر فیصلہ کرے اور اسے ریلوے کو مطلع کرے ، جس کے بعد ریلوے اسٹیشن کا نام



تبدیل کیا جائے گا۔
اس سے قبل 2018 میں یوگی حکومت نے فیض آباد ضلع کا نام بدل کر اجودھیا کیا تھا ۔ بی جے پی حکومت نے الہ آباد کا نام بدل کر پریاگ راج اور مغل سرائے کو پنڈت دین دیال اپادھیائے جنکشن ریلوے اسٹیشن کردیا۔ حال ہی میں ، جھانسی ریلوے اسٹیشن کا نام بدل کر ’ویرانگانا لکشمی بائی ریلوے اسٹیشن‘ رکھنے کی مانگ نے بھی زور پکڑ لیا ہے۔
اسٹیشن اور شہروں کے نام تبدیل کرنے کے پیچھے یوگی حکومت کی دلیل یہ ہے کہ مغل ہمارے ہیرو نہیں ہو سکتے۔ یہی وجہ ہے کہ مغلوں کے نام سے منسوب شہروں ، اسٹیشنوں اور عجائب گھروں (میوزیم) کے نام تبدیل کرنے کے لیے کارروائی کی جا رہی ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.