سائبیریا/4جنوری(ایجنسی) روسی علاقے سائبیریا میں جمعرات کے روز جوتوں کی ایک فیکٹری میں آتش زدگی کے واقعے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے
والوں میں چینی مزدور بھی شامل ہیں۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کا یہ واقعہ سائبیریا کے شہر نوووسیبِرسک سے پچاس کلومیٹر جنوب میں واقع ایک گاؤں چیرنوریچینسکی میں پیش آیا۔ بتایا گیا ہے کہ آگ لگنے کے وقت اس فیکٹری میں تیس مزدور کام کر رہے تھے۔