the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 10مئی (یو این آئی) آندھراپردیش کے وشا کھاپٹنم میں گیس کے اخراج کے واقعہ کو سنگینی سے لیتے ہوئے مرکزی وزارت داخلہ نے مکمل لاک ڈاون کے بعد کام کاج شروع کرنے والی صنعتی یونٹوں اور فیکٹریوں سے تمام ورضروری احتیاط برتنے اور رہنما ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کے لئے کہا ہے۔
وزارت داخلہ نے کورونا وبا کے مدنظر نافذ مکمل لاک ڈاون کے بعد کام شروع کرنے والی صنعتی یونٹوں اور فیکٹریوں کے لئے آج وسیع رہنماہدایات جاری کیں۔ وشاکھاپٹنم گیس اخراج واقعہ کے پیش نظر ان رہنما ہدایات کو کافی اہم سمجھا جارہا ہے۔
یہ رہنما ہدایات نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے جاری کی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ مکمل لاک ڈاون کی رہنما ہدایات میں وقفہ وقفہ



پر کچھ صنعتوں اور فیکٹریوں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔ یہ کام دھندے تقریباًً ایک مہینہ سے بھی زیادہ وقت سے بند تھے۔ اس لئے ان میں کام شروع کرنے سے پہلے تمام طرح کے معیاری آپریٹنگ طریقہ کار پر عمل ضروری ہے۔
تمام اکائیوں میں صحت اور سیفٹی پروٹوکول پر عمل کیا جانا چاہئے۔ کارخانوں میں وسیع پیمانہ پر صفائی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ سماجی دوری اور دیگر اصولوں پر عمل بھی ضروری ہے۔
ان اکائیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پہلے ہفتہ کو تجربہ کے طورپر لیں اور سامنے آنے والی کمیوں کو دور کرکے کام آگے بڑھائے۔ اکائیوں کو شروع سے ہی پیداوارکے ہدف کو حاصل کرنے کے پیچھے نہیں بھاگنا چاہئے بلکہ تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.