حیدرآباد،10 اپریل (ذرائع) تلنگانہ حکومت کے فیکٹ چیک پورٹل نے واضح کیا ہے کہ حیدرآباد میٹرو کے ٹکٹ صرف اردو زبان میں شائع ہونے کا پروپیگنڈہ مکمل طور پر غلط ہے۔
فیکٹ چیک پورٹل نے واضح کیا ہے کہ عوام کی سہولت کے لیے ٹکٹ چار زبانوں میں جاری کیے جاتے ہیں، یعنی تیلگو،
ہندی، انگریزی اور اردو۔ ٹکٹ خریداروں کے پاس اختیار ہے کہ وہ اپنی پسند کی زبانوں میں سے کسی کا انتخاب کریں۔
حکام کے مطابق کئی ممالک بالخصوص سیاحتی مقامات پر ٹکٹوں کو مختلف زبانوں میں شائع کرنا ایک عام عمل ہے۔ یہ مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی سہولت کو یقینی بنانے کے لیے کیا جاتا ہے۔