حیدرآباد6جولائی(یواین آئی)تلنگانہ اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن نے رات کے اوقات میں شہر حیدرآبادمیں خواتین کے تحفظ کے لئے نیا قدم اٹھایا ہے۔
اس نے آرٹی سی کے تمام بس ڈرائیورس اور
کنڈکٹرس کواحکام جاری کئے ہیں کہ وہ 7.30بجے شب کے بعد خواتین کی درخواست پر ان کو بس سے اترنے کیلئے کہیں بھی بس روکی جائے۔
آرٹی سی کی روٹ پر اب خواتین کہیں بھی بس میں سوار ہوسکتی ہیں اور اترسکتی ہیں۔