گجرات/27جنوری(ایجنسی) فیس بک کے ذریعہ ہونے والی شادیوں کا ٹوٹنا طے ہے۔ یہ ہمارا نہیں گجرات ہائی کورٹ کا کہنا ہے۔ راج کورٹ کی فینسی شاہ نے اپنے شوہر جے دیپ شاہ اور ساس سسر پر جہیز کے لیے اسے حراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔ حالانکہ فینسی شاہ اور جے دیپ کی شادی 2015 میں دونوں کے اہل خانہ کی رضامندی سے ہوئی تھی۔
شادی کے دو مہینے کے اندر ہی دونوں کے رشتے میں تلخی آنی شروع ہوگئی۔ یہ تلخی اتنی زیادہ بڑھ گئی کے معاملہ عدالت تک پہنچ گیا۔ معاملے کی سماعت کے دوران ہائی کورٹ کے جج جیبی پردی والا نے کہا کہ فیس
بک کے ذریعہ ہونے والی شادیوں کا ٹوٹنا طے ہے۔
معاملے کی سماعت کے بعد جسٹس جیبی پردی نے اس جوڑے کو رشتہ منقطع کرنے کی صلاع دی۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ فیس بک کے ذریعہ جس رشتے کی ابتدا ہوئی ہو اسکا ختم ہونا طے ہے۔
واضح رہے کہ فینسی نے 2011 میں فیس بک کے ذریعہ جے دیپ سے دوستی کی تھی۔ گزرتے وقت کے ساتھ دونوں کی دوستی پیار میں بدل گئی اور پھر معاملہ شادی تک پہونچ گیا۔ لیکن اس رشتے کے انجام نے فیس بک کے ذریعہ ہونے والی دوستی پر سوالیہ نشان ضرور کھڑا کر دیا ہے۔