لندن،26مارچ:- فیس بک کے سربراہ مارک زکربرگ نے صارفین کا ذاتی ڈیٹا لیک کیے جانے کے حوالے سے اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے برطانیہ اور امریکہ کے 9 اخبارات میں معافی پر مشتمل اشتہار شائع کروایا ہے۔
مکمل ایک صفحہ پر مشتمل اشتہار میں تحریر ہے کہ ‘آپ کی معلومات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، اگر ہم
ایسا کرنے میں ناکام ہوتے ہیں تو ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا‘۔
برطانیہ کے 6 بڑے اختیارات سمیت ’سنڈے ٹائمز ‘اور ’دی آبزرور‘، ’نیویارک ٹائمز‘، ’واشنگٹن پوسٹ‘ اور’ وال اسٹریٹ جرنل‘ میں شائع ہوئے، اشتہار اس اخبار میں بھی شائع ہوا ہے جس نے فیس بک پر صارفین کی معلومات کا اسکنڈل افشاں کیا۔