برلن، 17 جولائی (سپوتنک) جرمنی کے مغربی صوبہ نارتھ رائن ویسٹ فیلیا میں موسلا دھار بارش کے سبب دریائے روہر پر بنے باندھ کے ٹوٹنے سے لوگ سیلاب کی تباہی کی زد میں ہیں، جس میں پھنسے ہوئے تقریبا 700 لوگوں کو بچایا گیا ہے۔ علاقائی حکام نے یہ اطلاع ہفتے کے روز
دی۔
کولون خطے کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہنگامی خدمات نے امدادی کارروائی شروع کردی ہے۔ اس ہفتے مغربی یورپ میں موسلا دھار بارش اور سیلاب سے کافی تباہی ہوئی ہے ، مغربی جرمنی میں موسلا دھار بارش کے نتیجے میں مکانات منہدم ہوگئے اور کم از کم 133 افراد ہلاک ہوئے ہيں۔