: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
سری نگر10جنوری(یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ کشمیر کے پیش نظر وادی کشمیر بالخصوص سری نگر اور گاندربل اضلاع کے قرب و جوار میں سیکورٹی کا فقید المثال بندوبست کیا گیا ہے بتادیں کہ وزیر اعظم نریندر مودی 13جنوری کو زڈ مورا
ٹنل کا افتتاح کریں گے پی ایم مودی کے اس دورے کے پیش نظر حکام نے وادی بالخصوص شہر سری نگر کے قرب وجوار میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے کو ناکام بنانے کے لئے بھاری تعداد میں سیکورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔