the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 18دسمبر (یو این آئی) صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے آسٹریلیائی صنعتوں سے ہندستان میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جمعہ کو کہاکہ براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے اور نئے صنعتی شعبوں کو غیرملکی سرمایہ کے لئے مکمل طورپر کھولا گیا ہے۔
مسٹر گوئل نے یہاں کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری کے ایک پروگرام میں ’ہندستان۔ آسٹریلیا ایکونوک اسٹریٹجی رپورٹ‘ جاری کرتے ہوئے کہاکہ زراعت شعبہ میں وسیع پیمانہ پر سرمایہ کی ضرورت ہے اور حکومت اس کی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ اس سے فوڈ پروسیسنگ صنعت کو فروغ حاصل ہوگا اور زرعی پیداوار کی قدر میں اضافہ ہوسکے



گا۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ ایف ڈی آئی پالیسی کو مسلسل آسان بنایا جارہا ہے جس سے غیرملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ تعاون فراہم کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ خلا، نیوکلائی توانائی اور دفاعی مصنوعات ایسے شعبے ہیں جہاں دونوں ممالک کے آپسی مفادات کے لئے کام کیا جاسکتا ہے۔ دفاع، کھیل، کپڑا،ڈیزائننگ، ڈیجیٹل گیمنگ، اینی میشن،واٹر منیجمنٹ، تجارتی جہاز کی تیاری، تعلیم اور تجارت کے شعبہ میں دونوں ممالک آپسی تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ نئے زرعی قوانین سے روزگار کے شعبہ میں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور ضابطے کو لچکدار بنایا گیا ہے جس سے کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور وہ پوری دنیا کے بازاروں سے جڑ سکیں گے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.