کابل، 28ستمبر (اسپوتنک) افغانستان میں صدر کے عہدہ کے لئے ہورہی پولنگ کے دوران سنیچر کو قندھار صوبہ کے ایک پولنگ مرکز پر دھماکہ ہونے سے کم از کم 16لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔
قندھار کے محکمہ صحت نے سنیچر کو بتایا کہ قندھار صوبہ میں پولنگ مرکز پر ہوئے دھماکہ میں کم از کم 16لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔ اس دھماکہ نے افغانستان میں ہورہے صدارتی انتخابات میں کم ووٹ ڈالے جانے کے تعلق سے تشویش میں اضافہ کردیا ہے۔
ا ب تک
کسی بھی دہشت گروپ نے اس دھماکہ کی ذمہ دار قبول نہیں کی ہے۔ حال ہی میں طالبان نے پورے ملک میں کئی بم دھماکے کئے ہیں۔ انہوں نے پولنگ مراکز پر حملہ کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایک دیگر دھماکہ کابل کے بگرام ضلع کی شمشاد اسٹریٹ پر ہوا ہے۔ اس واقعہ میں کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی خبر نہیں ہے، لیکن پولنگ کا عمل روک دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ طالبان کی دھمکی کے درمیان سنیچر کو افغانستان میں صدر کے عہدہ کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔