: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 15 فروری (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر اورایوان زیریں- لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنا ضروری ہے اور اسے اسمبل کرنے کے بجائے ہمیں اس کے تمام پرزے تیار کرنے ہوں گے تب ہی ہم اس میں مہارت حاصل کر سکتے ہیں مسٹر
گاندھی نے کہا کہ ڈرون نے جنگ لڑنے کا طریقہ مکمل طور پر بدل دیا ہے بیٹریوں، موٹروں اور آپٹکس کے امتزاج نے میدان جنگ میں گھات لگانے اور مواصلات میں بے مثال تبدیلیاں لائی ہیں لیکن ڈرون صرف ایک ٹکنالوجی نہیں ہیں - یہ ایک نچلی سطح پر، چھوٹے پیمانے پر اختراعات ہیں جو ایک مضبوط صنعتی نظام کے ذریعہ تیار کی جارہی ہیں۔