: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
جموں 21 نومبر (یو این آئی) جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے ایگزٹ پول کو گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماضی قریب میں جتنے بھی ایگزٹ پول سروے کئے گئے وہ صحیح ثابت نہیں ہوئے انہوں نے کہا: مجھے یہ سمجھ میں نہیں آرہا ہے
کہ میڈیا ادارے ایگزٹ پول کمپنیوں پر پیسے کیوں لٹا رہے ہیں ان باتوں کا اظہار وزیر اعلیٰ نے پونچھ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پونچھ آنے کا مقصد یہاں پر تعمیر و ترقی کے حوالے سے آفیسروں کو جوابدہ بنانا مقصود تھا۔