: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،یکم جون (یواین آئی) سال 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں ووٹنگ کے ساتویں اور آخری مرحلے کی تکمیل کے بعد مختلف خبر رساں اداروں اور ایجنسیوں نے اپنے متعلقہ ایگزٹ پولز یعنی پوسٹ پول سروے پیش کیے، جن میں زیادہ تر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حق میں ہے اور ان کی قیادت میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کو بھاری اکثریت
ملی۔ یہ پیشین گوئی ہے کہ وہ دوبارہ اقتدار میں آئیں گے۔ سروے کے مطابق بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 359 سے 392 سیٹیں ملنے کا امکان ہے اور کانگریس کی قیادت والے انڈیا اتحاد کو 118 سے 161 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔ دیگر کو 10 سے 48 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ تاہم کسی نے یہ نہیں کہا کہ بی جے پی کو 370 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی اور این ڈی اے کو 400 سے زیادہ سیٹیں ملیں گی۔