the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
سری نگر، 25 مارچ (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے نظر بندی کے دوران ہوئے تجربے کے پیش نظر لوگوں کو لاک ڈاؤن کے دوران ورزش کرنے کی تاکید کی ہے۔
بتادیں کہ عمر عبداللہ نے اپنی رہائی کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ لاک ڈاؤن میں رہنے والوں کو مشورے دینے کے لئے میرے پاس کئی ماہ کا تجربہ ہے۔
انہوں نے بدھ کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'ورزش، ورزش، ورزش اس پر میں زیادہ زور نہیں دے سکتا، میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ورزش کرنے کے لئے ہری نواس سب جیل میں صحن تک رسائی بھی تھی اور جگہ بھی



کشادہ تھی بلکہ خراب موسمی حالات میں بھی میں نے اندر ہی رہ کر ورزش کی، میں کوریڈور میں چہل قدمی کرکے اور سیڑھی کے زینوں پر چل کے ورزش کرتا تھا'۔
عمر عبداللہ نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا: 'ایک ٹویٹ پر آئے ریساپنس نے مجھے اپنے تھوڑے بہت تجربے کو شیئر کرنے کا حوصلہ دیا، اس (ورزش) سے مجھے دوران نظر بندی بہت ہی مدد ملی، میں اس سلسلے میں ٹویٹ کرتا رہوں گا لہٰذا آپ چیک کرتے رہیں'۔
بتادیں کہ حکومت جموں وکشمیر نے عمر عبداللہ کو منگل کے روز آٹھ ماہ کی نظر بندی کے بعد رہا کردیا۔ وہ ہری نواس سب جیل میں نظربندی کے ایام کاٹ رہے تھے۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.