نئی دہلی ،21 مئی (ایجنسی) الیکشن کمیشن نے اتر پردیش اور بہار کے بعض مقامات پرای وی ایم کی دھاندلی کے الزامات کو بے بنیاد اور مکمل طور پر غلط بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ای وی ایم مکمل پر ہر طرح سے محفوظ ہیں اور اس کی حفاظت کے مزید سخت کر دیئے گئے ہیں۔
غور طلب ہے کہ پیر سے سوشل میڈیا پر ان دونوں ریاستوں کے بعض مقامات پر ای وی ایم
کو تبدیل کرنے کی رپورٹیں آ رہی ہیں. ان رپورٹوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے الیکشن کمیشن نے یہ وضاحت دی ہے۔
کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیشن کے متعلقہ حکام نے اتر پردیش کے غازی پور، ڈومریا گنج، جھانسی اور چندولی اور بہار کے سارن میں ای وی ایم کی دھاندلی کی شکایات کی تحقیقات کی اور پتہ چلا کہ وہ اسٹرانگ روم میں مکمل طور محفوظ ہیں۔