نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) دہلی حکومت کے اسپتالوں میں دیگر ریاستوں کے مریضوں کا علاج کئے جانے سے متعلق تنازع پراپنے مؤقف سے پیچھے ہٹتے ہوئے وزیراعلی اروند کیجری وال نے بدھ کو کہاہے کہ دہلی کے سبھی اسپتالوں میں اب مرکز کے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔
دہلی میں آنے والے دنوں میں کورونا کی صورت حال پر ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مسٹر کیجری وال نے کہا کہ آنے والے دنوں میں راجدھانی میں کورونا کے معاملوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی کے سبھی
اسپتالوں میں اب مرکزکے حکم کے مطابق سبھی کا علاج کیا جائے گا۔
مسٹر کیجری وال نے کہا ہے کہ لفٹننٹ گورنر انل بیجل کے حکم کو مانا جائے گا۔
وزیراعلی کو دو دن قبل گلے میں خراش اوربخار ہوگیا تھا اور کل ان کی کورونا جانچ ہوئی تھی جس میں انفیکشن کی تصدیق نہیں ہوئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ’’میرا کل کورونا ٹسٹ ہوا تھا، شام میں رپورٹ نگیٹیو آئی۔ سب نے بہت دعائیں کی تھیں۔ سب کا تہ دل سے شکریہ۔ دہلی میں کورونا کو کم کرنے کے لئے کیا جاسکتا ہے، اب اس پر غوروفکر میں لگ گیا ہوں۔‘‘