the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی ، 27 جولائی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبران پارلیمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات میں سب کی شرکت کو یقینی بنائیں اور ملک میں بہترین نمونہ قائم کریں۔ اگلے 25 برسوں میں ملک میں مختلف شعبوں سب سے بہترین ماڈل قائم کرنے کے لئے عوام کی رائے جانیں وزیر اعظم نے یہ مطالبہ پارلیمنٹ کے مون سون اجلاس کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور ارجن رام میگھوال نے میٹنگ کی جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ



مسٹر مودی نے اگلے سال 15 اگست کو آزادی کے 75 برس مکمل ہونے پر ’ڈائمنڈجوبلی‘ میں ممبران پارلیمنٹ کی شرکت پر زور دیا اور کہا کہ لوگوں نے ہمیں موقع فراہم کیا ہے کہ ہم عوامی خدمت کے ذریعے ملک کی خدمت کا تجربہ حاصل کریں۔ ارکین پارلیمنٹ کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ ہر کوئی اس سے جڑا ہوا ہے اور کوئی پیچھے نہ رہے۔
مسٹر میگھوال نے بتایا کہ وزیراعظم نے بتایا کہ سال 2047 میں ہمارا ملک آزادی کے سو برس مکمل کرے گا۔ ہم سب لوگوں کو اس بات کے لئے عزم کرنا چاہئے کہ مختلف شعبوں میں سب سے بہترین نمونہ قائم کریں اور پچیس برسوں کے لئے کام کے لئے منصوبہ تیار کریں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.