نئی دہلی، 18 اگست (یو این آئی) وزیر قانون روی شنکر پرساد نے منگل کو کہا کہ پبلک پلیٹ فارم پر ہر آدمی کو اپنی رائے پیش کرنے کا حق ہے مسٹر پرساد نے پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہر ہندوستانی کو پبلک پلیٹ فارم پر اپنی بات کہنے کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کچھ لوگ اس پلیٹ فارم پر اپنا حق چاہتے ہیں جبکہ ان کی بنیاد ختم ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پبلک پلیٹ فارم سے بھارتیہ جنتاپارتی کے 700
پیج ہٹائے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی یہ سمجھتے ہیں کہ جو لوگ ان کے مطابق کام نہیں کررہے ہیں وہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے دباؤ میں ہیں۔ انہوں نے ہٹ اسپیچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ایک بار کہا تھا کہ اس بار آر پار کی لڑائی ہے۔ اسی طرح سے ایک بار مسٹر گاندھی نے کہا تھا کہ ملک کے لوگ وزیراعظم کو ڈنڈے ماریں گے۔ انہوں نے پوچھا کہ یہ ہیٹ اسپیچ نہیں ہے۔