: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، یکم فروری (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ جو حکومت مہاکمبھ نہیں کراسکتی اس حکومت کے بجٹ کا ہر وہ اعداد و شمار جھوٹ پر مبنی ہے پارلیمنٹ کے احاطے میں بجٹ پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے
مسٹر اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمارے لیے بجٹ اہم نہیں ہے، لیکن مہاکمبھ میں ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کو جاننا ضروری ہے انہوں نے کہا کہ ہم بجٹ کے اعداد و شمار کا کیا کریں گے، ہمیں کمبھ کے دوران ہونے والی اموات کے اعداد و شمار کی ضرورت ہے۔