the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 30 مئی (یو این آئی) کانگریس نے راجیہ سبھا کے لئے دس امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے گروپ 23 کے سینئر لیڈر غلام نبی آزاد اور آنند شرما کے ساتھ ہی ٹکٹ کے انتظار میں بیٹھے دیگر لیڈروں کو مایوس کر کے ناراض لیڈروں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
پارٹی کے ناراض خیمےکے ایک سینئر لیڈر کا کہنا ہے کہ راجیہ سبھا کے امیدواروں کی پارٹی کی فہرست نے ثابت کر دیا ہے کہ اس کے لیے سیاسی توازن برقرار رکھنا مشکل ہے اور ’چنتن شیور‘ کے بعد بھی اس کے پالیسی اور طریقہ کار میں کوئی بہتری



نہیں آئی ہے۔ پارٹی میں ناراضگی کی اصل وجہ ابھی تک حل نہیں ہو پا رہی ہے ۔
کانگریس نے جن لیڈروں کو ٹکٹ دیا ہے ان میں سے زیادہ تر ہائی کمان کے قریبی بتائے جاتے ہیں اور کہا جا رہا ہے کہ انہیں اس کا فائدہ ہوا ہے۔ پارٹی نے راجستھان سے رندیپ سنگھ سرجے والا، مکل واسنک اور پرمودی تیواری کو ٹکٹ دیا ہے اور ان تینوں میں سے کوئی بھی راجستھان کا رہنے والا نہیں ہے ۔ راجستھان میں اسمبلی انتخابات بھی جلد ہونے والے ہیں اور ناراض خیمے کے ایک مزید لیڈر کا کہنا ہے کہ یہ پارٹی کے فائدے کا فیصلہ نہیں ہے ۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.