: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جسکو یہ بات پسند ہو کہ اس کی امر دراز ہو اور اس کا رزق بڑھا دیا جائے تو اسکو چاہیے کہ ماں ،باپ اور رشتہ داروں سے اچھا سلوک کرے
نئی دہلی، 21 فروری (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ امریکہ کے بعد بھی ہندوستانیوں کی توہین کا سلسلہ نہیں رک رہا ہے اور ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کی بجائے انہیں لاطینی امریکی ممالک میں بھیجا جا رہا ہے کانگریس کے جنرل
سکریٹری کے. سی وینوگوپال نے کہا کہ مسٹر مودی نو منتخب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بات کرنے کے بعد ملک واپس آئے ہیں اور انہیں اپنا دوست قرار دیا ہے لیکن ان کی واپسی کے صرف ایک ہفتہ بعد ہی ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے واپس بھیجنے کی بجائے انہیں لاطینی امریکی ممالک میں بھیجا جا رہا ہے۔