حیدرآباد 19 جولائی (یواین آئی) بی جے پی کے لیڈر ای راجندر نے حلقہ حضورآباد سے اپنی یاترا کا آغاز کیا۔
حال ہی میں انہوں نے زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اراضیات پر مبینہ قبضوں کے الزام
پر ان کو وزیرکے عہدہ سے ٹی آرایس حکومت نے ہٹادیاتھا جس کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور اپنے حلقہ حضورآباد کی اسمبلی نشست سے استعفی دے دیا تھاجس کے بعد اس حلقہ کا ضمنی انتخاب ضروری ہوگیاتھا۔