حیدرآباد 28جو لائی (یواین آئی)تلنگانہ حکومت جس نے حالیہ عرصہ کے دوران ریاستی دارالحکومت حیدرآباد کے ساتھ ساتھ اضلاع میں بھی کئی نئے پارکس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پرانے پارکس کی تزئین نوکی ہے، نے ایک اور پارک کا اس میں اضافہ کیا ہے۔
حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھاریٹی(حمڈا)کی جانب سے بیگم پیٹ کے فلائی اوور کے قریب رین گارڈن بنایاگیا ہے۔
اس میں پودوں،سرسبزی وشادابی اور دیگر سہولیات کے ذریعہ کافی خوب صورتی پیدا کی گئی ہے۔